سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی
سوات میں سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور2طالبعلم زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں سکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔