صوابی: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق اور چار زخمی ۔
صوابی میں تیز بارشوں کے باعث مہاجر کیمپ میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والوں اور زخمی افراد کو صوابی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیںِ۔ ذرائع کے مطابق صوابی کے مہاجر کیمپ میں کئی ایسے بوسیدہ اور کچے مکانات موجود ہیں جن کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔