کرم ایجنسی میں پارہ چنار کے علاقے کشمیرچوک پرخود کش دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار میں کشمیر چوک پرخود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے بارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے جنہیں پارہ چنار اور ٹل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ سکیورٹی فوسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔