ارسا نے ملک بھرمیں شدید بارشوں کے باعث چار دریاؤں کےنوبیراجوں کی نہریں بند کردیں۔
ارسا حکام کے مطابق دریائے سندھ پرگدو، سکھر، تونسہ اور کوٹری بیراجوں کی نہریں بند کردی گئی ہیں۔ دریائے چناب پرہیڈ تریموں اورپنجند کی نہریں جبکہ دریائے ستلج پرہیڈ سلمانکی اورہیڈ اسلام کی نہریں بند کی گئی ہیں۔ ارسا حکام کے مطابق دریائے راوی پرسھندنائی کی نہرکوبھی بند کردیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم دو دن میں مکمل بھرجائیگا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے سے دوفٹ نیچے ہے ادھرمنگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مذید کم کرکے آٹھ ہزارکیوسک کردیا گیا ہے۔ تاکہ منگلا ڈیم میں مزید پانی کی سٹوریج کو یقینی بنایا جا سکے اور حالیہ بارشوں کے بعد پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے