چین میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے دریا یانگزے کے پانی کا رنگ غیرمعمولی طور پر سرخ ہوگیا۔
یانگزے دریا کا پانی غیرمعمولی طور پر سرخ ہوگیا ہے۔ چینی محکمہ ماحولیات نے اس بات کی تردید کی ہے کہ دریا کے پانی کےرنگ کی تبدیلی آلودگی کے سبب ہوئی ہے۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متلعقہ محکمے تحقیقات کررہے ہیں۔ دریا میں کشتی چلانے والے ملاح کے مطابق یہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں ہے، دریا خود کو دھو رہا ہے اس لئے اسکا رنگ سرخ ہوگیا ہے۔ دریائے یانگزے چھ ہزار چار سواٹھارہ کلومیٹر طویل ہے۔ اور طوالت کے اعتبار سے دریائےنیل اور امیزون کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا دریا ہے۔