پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، لاہور میں مزید سترہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر نے بھی اپنا ڈنگ تیز کرلیا ہے۔ اور گذشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تشخص ہورہی ہے۔ پیر کے روز لاہورکے میو ہسپتال میں بارہ جبکہ جناح ہسپتال میں پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مجموعی طورپراب تک متاثرہ افراد کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی ہے۔ میوہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے بیس بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی تمام طبی سہولتیں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ میو ہسپتال میں پیر کے روز تین سو سے زائد افراد نے ڈینگی وائرس کا ٹیسٹ کروایا جن میں سے بارہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوی