ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن کے چند مقامات پر ابرکرم برس سکتا ہے،گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوپورتھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ،کوٹ ادو،سبی، تربت، نوکنڈی،دالبندین، اوکاڑہ، رحیم یارخان اورروہڑی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔