عظیم فریضہ حج کیلئے جانے والے عازمین کیساتھ ناروا سلوک کا سکینڈل سامنے آ گیا
ذرائع کے مطابق غیرانسانی سلوک کرنے پرعازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ مکہ مکرمہ میں ایجنٹ کی جانب سے عازمین کو مکتب نمبر76اور بلڈنگ نمبر212٫213میں ٹھہرایا گیا۔ پہلے تو انہیں کھانا نہ دیا گیا مگر جب احتجاج پر کھانا پیش کیا گیا تو وہ باسی نکلا جس سے اکثر عازمین بیمار پڑ گئے۔ بیمار عازمین کو علاج معالجہ کی کوئی سہولت فراہم نہ کی گئی۔ معاہدے کے مطابق رہائش نہ دینے اور بزرگ اور معذور عازمین کو وہیل چئیرز فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرنے والے عازمین کو ایجنٹ اور اسکے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے معاملہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے حج کے لیے جانے والے عازمین ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے پر کرایہ ادا کر کے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف
پاکستانی سفارتحانہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔