لاہور میں ایپکا کا سیکرٹریٹ آفس کے باہر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور میں سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنیوالے کلرکوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے وعدے پورے نہیں کئے جس کے باعث مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کو آج تک ریگو لر نہیں کیا گیا۔ اپ گریڈیشن کے بارے میں بھی کلرکوں کی بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلرکوں کی تنخواہیں میں پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ سکیل ون میں بھرتی ہونے والا ملازم اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتا ہے۔ ملازمین کو ترقی دے جائے۔آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر علی ظفر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اورچیف سیکرٹری کی یقین دہانیوں کےباوجود مطالبات تسلیم نہیں کئے گئےساٹ صوبائی صدر علی ظفرکلرکوں کا کہنا ہےکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں گے جبکہ کلرکوں کے احتجاج کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کیمرہ مین زین العابدین کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور۔۔