کالعدم تنظیم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کا انکشاف
پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اور سیکیورٹی اداروں کو خط لکھا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی، چوہدری سروراور اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنماؤں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، خط کی کاپی وزارت داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو بھی ارسال کی گئی ہے،،پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے رہنماوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔۔۔