کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تین روز کی تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔ آغاز میں ہی تین سو سے زائد پوائنٹس گرگئے اور ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔ دن کے اختتام پر ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرمایہ کاری کی بدولت تین سو پوائنٹس کی مندی اڑتیس پوائنٹس تک محدود ہوگئی۔ کاروبار کے دوران سترہ کروڑ حصص کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں دو کروڑ حصص کم ہیں۔ دوسری جانب کے ایس ای کی مندی پر سئنیر بروکرز کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے بروکرز کے خلاف کارروائیوں کی خبریں مارکیٹ کو مستحکم ہونے نہیں دے رہیں۔