بھارت میں گائے زبح کرنا تو جرم تھا ہی لیکن اب بکرے کے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی

ممبئی کی عدالت میں مہاراشٹر اینیمل پریزرویشن ایکٹ کے خلاف سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا ایکٹ میں صرف گائے اور بیل پر ہی پابندی کیوں ہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مہاراشٹر میں بکروں کے گوشت پر بھی پابندی لگا دی ہے جو ہفتے میں چار روز برقرار رہے گی۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ بی جے پی کی انتہا پسند سرکار نے مذہبی پابندیاں عائد کر کے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے بھی جینا محال کر دیا،