کراچی میں واٹر کورس کے ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
کراچی پریس کلب کے باہر واٹر کورس ملازمین مستقل نہ کیے جانے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر سندھ حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ جیسے ہی مظاہرین وزیر اعلی ہاؤس کی جانب بڑھے تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیا، اس دوران مظاہرین پر واٹر کینن کی تیز دھار کا استعمال بھی کیا گیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے پانچ ملازمین کو حراست میں لے لیا۔۔۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گیارہ سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ، دوہزار دس میں سندھ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں آرڈر جاری کیا تھا، پر پر عمل نہیں کیا گیا، جبکہ دوہزار بارہ کا سپریم کورٹ آرڈر بھی سندھ حکومت نے ہوا میں اڑا دیا۔۔۔ مظاہرین نے وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے تمام کنٹریٹک ملازمین کو ریگولر کیا جائے