ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی
کسی کو نہیں پتہ تھا کہ قاتل سمندر کی بے رحم موجیں گھات لگائے بیٹھی ہیں،،، چار افراد نہاتے ہوئے ڈوبے تو انہیں بچانے کیلئے چیخ و پکار مچ گئی،،، پھر ایک ایک کر بچانے کی کوشش میں بارہ کے بارہ افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔۔ ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں کوئی بھی نہ بچ سکا۔بپھری لہروں کی زد میں آنے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،،، لاشیں جب آبائی علاقے میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا،،، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا،،، ہر آنکھ اشکبار تھی،،، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اٹھائیس سالہ وہاج، تیس سالہ عمیر،پچیس سالہ علی،پچاس سالہ سعود ، بیس سالہ طحہ ، سترہ سالہ فلضا ،تیس سالہ عاطف،بارہ سالہ حمزہ ،پندرہ سالہ عباد اورچھبیس سالہ علی کے نام سے ہوئی،،جاں بحق ہونے والوں میں ستائیس سالہ عماراوروقار بھی شامل ہیں،،، سانحےمیں جاں بحق افرادکی نماز جنازہ باب الاسلام مسجدسیکٹرنائن نارتھ کراچی میں اداکی جائےگی۔ میتوں کی تدفین محمدشاہ قبرستان میں ہوگی۔