معیشت کی بہتری کے نعرے لگانے والوں نے بھیک کو قومی پالیسی بنالیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

Sep 10, 2018 | 01:12

وفاقی حکومت کے میڈیا سٹریٹجی اجلاس کی خبر پر ردِعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ‎سودن میں ملکی تقدیربدلنےکے دعویدار ان کے وژن 2025کی نقل کر رہے ہیں۔۔۔ معیشت کی بہتری کے نعرے لگانے والوں نے بھیک کو قومی پالیسی بنالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے۔میڈیا سٹریٹجی اجلاس میں حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت نے اپنی یوٹرن اور جھوٹ کی پالیسی کو اور بھی زیادہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عوام کو عمران خان کی میڈیا سٹریٹجی نہیں سودن کی سٹریٹجی کا انتظار ہے

مزیدخبریں