جنوبی سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں21 افراد ہلاک اور3 زخمی

Sep 10, 2018 | 08:07

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں چھوٹا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا،، طیارہ گرنے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جہاز کے ملبے سے 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ،، مقامی حکام کے مطابق چھوٹے طیارے میں 19 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن چھوٹے جہاز میں 22 افراد سوار تھے،،
دوسری جانب اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں