سربیا کے ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے ارجنٹائین کے ڈیل پورٹو کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

Sep 10, 2018 | 08:13

نیویارک میں ہونے والےیو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جو کو وچ نے اپنے حریف ڈیل پورٹو کو چھ تین، ، ساتھ چھ اور چھ تین سے شکست دی،کھیل کا آغاز بہت جارھانہ انداز میں ہوا لیکن نواک جوکوچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف پر شروع سے ہی بھاری رہے ،، یہ نواک جوکووچ کے کریئر کا مجموعی طور پر چودہواں واں گرینڈ سلیم فائنل تھا۔ نواک جوکووچ چھ بار آسٹریلین اوپن،دو ہزار سولہ میں فرینچ اوپن، چار مرتبہ ویمبلڈن جبکہ تین بار یو ایس اوپن جیت چکے ہیں، ان کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بیس جبکہ سپین کے رافیل نڈال سترہ ٹائٹل جیت چکے ہیں

مزیدخبریں