شانگلہ: خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ ون میں ری پولنگ آج ہو گی

Sep 10, 2018 | 08:38

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے صوبائی حلقے پی کے تئیس وَن میں آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ پی کے تئیس وَن میں ری پولنگ کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک سو پینتیس ہے جن میں پینتیس کو حساس اور اٹھارہ کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ ضلع شانگلہ پی کے تئیس وَن میں خواتین کا ٹرن آؤٹ دس فی صد سے کم ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دے دیا تھا۔ حلقے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی سترہ ہزار تین سو ننانوے ووٹ لے کر کام یاب ہوئے تھے، حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد چھیاسی ہزار سے زائد اور مرد ووٹرز کی تعدادایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد ہے۔

مزیدخبریں