فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے راہگیروں پر چاقو اور لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا
فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افغان حملہ آور نے دو مختلف مقامات پر لوگوں کو چاقو اور لوہے کی سلاخ مار کر زخمی کیا، پہلا واقعہ ایک سینیما کے قریب ہوا جہاں حملہ آور نے تین افراد کو چاقو اور راڈ مار کر زخمی کیا اور وہاں سے فرار ہوگیا اور کچھ دور جا کر اس نے دو برطانوی سیاحوں سمیت چار افراد کو زخمی کیا جن کے سر پر چوٹیں آئیں، زخمیوں کو فوری ہسپتال داخل کر دیا گیا،حملہ آور کو پولیس نے تعاقب کے دوران حراست میں لے لیا اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے یہ واقعہ دہشتگردی کا نہیں لگتا