جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد44 ہوگئی

Sep 10, 2018 | 10:15

شمالی جاپان میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چوالیس تک جا پہنچی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 660افراد زخمی ہوئے ہیں،،، زلزلے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی تاحال بحال نہیں کی جاسکی، جاپانی جزیرے ہوکائیڈو میں گزشتہ ہفتے چھ اعشاریہ سات کی شدت سے آنےوالے زلزلے کے باعث نظام زندگی درہم برہم اور علاقہ کا ملک کے دوسرے حصے سے زمینی اور فضائی راستہ منقطع ہوگیا تھا،، ڈھائی ہزار کے قریب لوگ انخلائی سینٹرز میں رہ رہے ہیں،،ترجمان کا کہنا ہے کہ 40 ہزار کے قریب سیلف ڈیفنس فورسز کے دستے، پولیس، فائر فائٹرزاور ریسکیو اہلکاربحالی کے آپریشن کیلئے کام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں