محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

Sep 10, 2018 | 11:03

محرم الحرام چودہ سو چالیس ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاجس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں جس کے مطابق یوم عاشور بیس ستمبر کو ہوگا،، تاہم اس کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

مزیدخبریں