کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چھینے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

Sep 10, 2018 | 11:42

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سی ویو پارکنگ ایریا اور ڈی ایچ اے کے مختلف کمرشل ایریا سے موٹر سائیکل چوری اور چھینے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان کی شناخت محمد عرفان اور سراج الدین قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان موٹر سائیکل چوری اور چھینے کے بعد پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے فیول ٹینک، چیسز اور انجن برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کا سی پی ایل سی سے رکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں