وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزداربغیر پروٹوکول راولپنڈی میں کمشنر آفس ،ڈپٹی کمشنرآفس اور سی پی او آفس پہنچے

Sep 10, 2018 | 12:29

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزداربغیر پروٹوکول راولپنڈی میں کمشنر آفس ،ڈپٹی کمشنرآفس اور سی پی او آفس پہنچے، وزیر اعلی نے افسروں اور عملے کی حاضری کو چیک کیا،، ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے افسران اور عملے کی غیر حاضری پراظہاربرہمی کرتے ہوئےمتعلقہ افسران کی سرزنش کی، ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے افسروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا،،وزیر اعلی نے دفاتر میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دیئے،اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی اپنائی جائے گی، افسران سے ملنے کے لئے پرچی سسٹم کی روایت کو ختم کرنا ہو گا،،یہ عوام کی حکومت ہے اور عوامی انداز میں ہی کام کریں گے، وزیر اعلی نے محرم الحرام کے سلسلے میں اتحاد بین المسلمین سے متعلقہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کے کردار کو سراہا،وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مل کر امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزیدخبریں