احسن اقبال کا معافی نامہ قبول، توہین عدالت کی درخواست خارج

Sep 10, 2018 | 15:05

لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری کیا گیا توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔ واضح رہے کہ احسن اقبال کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت عالیہ سے ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنےکی استدعا کی گئی تھی۔ اس کیس کی سماعت 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ہوئی تھی، جس کے دوران احسن اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور لیگی رہنما کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ انتخاب لڑ لیں

مزیدخبریں