حکومت کا فوری گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے اور کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔