سرفرازاحمد کا بھاشاڈیم کےلیے32لاکھ روپے دینے کا اعلان

Sep 10, 2018 | 16:00

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم نےبھاشاڈیم کےلیے32لاکھ روپےدیئےہیں،ڈیم سے متعلق اعلان کے بعد سب اس میں عطیہ دے رہے ہیں۔سرفرازاحمد نے کہاکہ پانی کےمسئلےکےحل کےلیےملک میں ڈیم بننے چاہئیں، ڈیم بناؤ مہم میں ہرشہری کوبڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔سرفرازاحمد نے کہاکہ ایشیاءکپ کےلیےٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،تیاری اچھی ہے،بھرپور پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،ٹیم نے کیمپ میں گرم موسم کے باوجود بہت محنت کی۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف میچ بہت اہم ہے.بیٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے مزید کوشش کررہا ہوں ،بھارت کیخلاف پوری تیاری سےمیدان میں اتریں گے ۔

مزیدخبریں