ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس ختم ہو گیا۔

Sep 10, 2018 | 17:03

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا،، لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ابر کرم جم کے برسا،فیصل آباد،اوکاڑہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ میں بھی باران رحمت نے موسم کو سہانا بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،ہزارہ ڈویژن ،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

مزیدخبریں