غداری کیس: وزارت داخلہ بتائے ملزم کو پیش کرسکتے ہیں یا نہیں, عدالت

Sep 10, 2018 | 19:35

خصوصی عدالت نے سابق صدرa جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 9اکتوبرسے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس یاور علی اور جسٹس نذراکبر نے کی۔جسٹس طاہرہ صفدر اکی سماعت میں بھی موجود نہیں تھیں۔خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آخری مرتبہ سنگین غداری کیس ملتوی کر رہے ہیں،سنگین غداری کیس کو ادھر یا اُدھر منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9اکتوبر سے سنگین غداری کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

مزیدخبریں