وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا گیا

Sep 10, 2018 | 20:07

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کے ایجنڈے

پر غور کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے مزید تجاویز طلب کرلیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے مزید غور کیا جائے گا۔ جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی جبکہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی,گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 160 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑیگا۔ ماہانہ ایک سو کیوبک تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت ایک سو دس سے بڑھا کر تین سو چودہ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

مزیدخبریں