حکومت بے گھر افراد کو گھردینےکے وعدے کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے، ایسا منصوبہ بنائیں کہ50لاکھ گھرعام آدمی کی ہرضرورت پوری کرسکے,وزیراعظم عمران خان

Sep 10, 2018 | 20:41

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاوسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کواب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہاوسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، عمران خان کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے،پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی، ملک کے کونے کونے میں واقع سرکاری اراضیوں کے علاوہ محض پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گیسٹ ہاوسز اوردیگرسرکاری عمارتوں اور املاک کی اربوں روپے کی زمین کو برؤے کار لا کر ہاوسنگ پروگرام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکتے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم بذاتِ خود اس پروگرام کی اونر شپ لیں گے:، وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی اکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔

مزیدخبریں