سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب انسٹھ لاکھ روپے سے زائد کا چیک چیف جسٹس پاکستان کو پیش کر دیا

Sep 10, 2018 | 22:49

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے چیف جسٹس کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب انسٹھ لاکھ انیس ہزار روپے کا چیک عطیہ کے طور پر پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک قومی ادارہ کے طور پر پاک فوج قومی تعمیرو ترقی کیلئے آئندہ بھی اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔

مزیدخبریں