بھارت کے پاس پانچ ہزار,چین میں چوراسی ہزار, جبکہ پاکستان میں پانی کے صرف ایک سو پچاسی ذخائر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

Sep 10, 2018 | 23:22

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے انہوں نے چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ اپنی ٹویٹس میں وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی وہ اپنے ذمے لے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ ایک سو پینتالیس ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے۔ پاکستان کو ملنے والے پانی کا اسی فیصد تین ماہ جبکہ بقیہ بیس فیصد باقی نو ماہ میں آتا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی کے صرف ایک سو پچاسی ذخائر ہیں جن میں محض دو ڈیم بڑے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں بھارت کے پاس پانچ ہزار آبی ذخائر ہیں۔ چین میں چار ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی طور پر چوراسی ہزار آبی ذخائر موجود ہیں۔ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے

مزیدخبریں