وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کرتےہو ئے کہا ہے کہ ملزمان کو کسی طور پر بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہیے ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے افسوسناک واقعہ میں ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اور اس کیس میں قانون کے مطابق انصاف ہوتا ہوا نظر آنے گا۔