سعودی عرب پاکستان میں زیادہ خوشحالی اورترقی کاخواہاں ہے:سفیر
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سیدالمالکی نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان میں زیادہ خوشحالی اورترقی کاخواہاں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں برادرملکوں میں قریبی تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اورپائیدارتعلقات پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کوخوشحال اور مضبوط ملک دیکھناچاہتاہے۔