بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز بحال کردیئے ہیں۔ ان فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی اورپنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔ لوکل گورنمنٹس کے فنڈز کو عوام کی ضروریات کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔ فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ بلدیاتی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ چھوٹے بڑے شہروں میں تسلسل کے ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ گلیوں، محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بلدیاتی اداروں کو صفائی کیلئے بہترین اور جدید مشینری فراہم کی جارہی ہے۔ بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ڈرین نالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کے شرکاء کو بلدیاتی اداروں کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، مشیر آصف محمود،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،تحریک انصاف ناردرن پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام کی اجلاس میں شرکتa