پاکستان ،چین خطے میں امن واستحکام کیلئے قابل اعتماد تذویراتی شراکت دار ہیں،وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے میں قیام امن واستحکام کے حوالے سے بااعتماد سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اوراس شراکت داری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام اجلاس کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ علاقائی روابط ، قیام امن واستحکام اور عوامی روابط میں اضافہ ایک خطہ ایک سڑک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اہداف میں شامل ہے ۔
خطے میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرامن افغانستان خطے میں قیام امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔