وزیر اطلاعات کی موٹروے پر خاتون کی آبروریزی کی شدید مذمت
وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے موٹر وے پرسفر کے دوران ایک خاتوں کی آبروریزی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے آج ٹوئیٹر پرایک پیغام میں کہاکہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے بدکردار عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ایسے درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔