وزیراعظم کامعصوم لڑکی اورخاتون کی آبروریزی کا نوٹس،ملزمان کو کٹہرے میں لانےکاحکم
ایک معصوم لڑکی اور ایک خاتون کی آبروریزی کے واقعات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے پولیس کے متعلقہ انسپکٹر جنرلز سے واقعات کی رپورٹیں طلب کی ہیں۔
وزیراعطم نے کہاکہ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کوئی بھی مہذب معاشرہ اس طرح کی سفاکی اور ظلم کی اجازت نہیں دیتا ۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعات ہمارے معاشرے اور سماجی اقدار پربدنما داغ ہے ۔عمران خان نے معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنانے کی بھی ہدایت کی۔