مسئلہ کشمیر تنازعہ کے حل تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل رہے گا،پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل تک یہ تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل رہے گا ۔
دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے پاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو ہٹانے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینا ہے۔