توقع ہے طالبان اور دیگر تمام افغان گروہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے مل کر کام کریں گے:سعودی عرب
سعودی عرب نے توقع ظاہر کی ہے کہ طالبان اور دیگر تمام افغان گروہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور عام شہریوں کی زندگیوں اور جائیدادوں کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ سعودی عرب کو توقع ہے کہ افغانستان میں نگران حکومت کا قیام ملک میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے درست سمت میں ایک قدم ہوگا۔انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے افغان عوام اور اپنے ملک کے بیرونی مداخلت سے پاک مستقبل سے متعلق ان کے فیصلوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔