پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز.ایک اور وزیر خارجہ آ رہے ہیں پاکستان
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے.شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سپین کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، سپین، یورپی یونین کا اہم ملک ہے، سپین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے دو طرفہ تعلقات ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد، سپین میں مقیم ہے،سپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے، ان حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ ،میرا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہو چکا ہے،میں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے پیش کیا اور ان کی تشویش کو سمجھنے کی کوشش کی ہے، اسپین کے وزیر خارجہ، حالیہ چند دنوں میں پاکستان تشریف لانے والے، چھٹے وزیر خارجہ ہوں گے، سپین کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی مفید گفتگو ہو گی، اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہاں خوشحالی آئے – اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری رہنی چاہئیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کوشش کریں کہ افغانستان میں کوئی انسانی بحران جنم نہ لے،