میانوالی:بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنیں قتل
میانوالی میں بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر راحیل شیخ نامی نوجوان نے غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے سسرالیوں سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھیں۔ملزم قتل کرنے کے بعد موقعِ واردات سے فرار ہو گیا، پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔