آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہرِ قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی اور ان میں نمی کا تناسب 84 فیصد تھا۔