آج الیکشن کمیشن پر حملہ ہوا توکل عدالت عظمیٰ پر بھی ہوسکتا ہے،شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ووٹرلسٹ الیکشن کمیشن کی ملکیت ہے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نادرا کو الیکشن میں کرداردئیے جانےسے متعلق ترمیم کے حق میں نہیں .ووٹ کوعزت نہیں ملے گی تو ملک پستی کی طرف جائے گا،عوام کی رائے کا احترام کیاجائے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،الیکشن قوانین کی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوتی ہیں الیکشن کمیشن سے متعلق حکومتی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں حکومت الیکشن کو متنازع بنانا چاہتی ہے اگر آج الیکشن کمیشن پر حملہ ہواہے توکل عدالت عظمیٰ پر بھی ہوسکتا ہے،وزیراعظم اپوزیشن پرالزام عائد کرتے ہیں ،آج یہ ملک کا حال ہے،حکمرانوں کو اقتدار میں طول چاہیے ،حکومت اپنے مفاد کےلیے اداروں کو داوپر نہ لگائے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں جیت سکتے ، دھاندلی کے سہارے ہی جیت سکتے ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کی ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن چوری ہوتے ہیں ،الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے اگلے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے،ہم حکومت کے ان اقدامات اور کوششوں کو مسترد کرتے ہیں ،کسی نے الیکشن ریفارمز کرنے ہیں تو بتائے اصلاحات کیسے کرنے ہیں وزیراعظم اور وزرا آئین کو پڑھ لیں جس میں الیکشن کمیشن کا کردار کا واضح ہے واضح رہےکہ سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی