پاکستان: ڈینگی کیسز میں اضافہ، مجموعی تعداد 546 تک پہنچ گئی ہے
ملک کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک روزکے دوران 81افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں شہری علاقوں سے 190 اوردیہی میں 356 کیسز سامنے آئے- مجموعی تعداد 546 تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں ڈینگی کے سبب اب تک تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ شہری ڈینگی کیسز میں اضافہ کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں جہاں ایک روز میں 54 مریض اسپتال پہنچے ہیں۔ شہر کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے کل 106 مریض زیرعلاج ہیں ، مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد167 تک پہنچ گئی،ابتک 769 مریض متاثرہوچکےہیں۔