کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال جبکہ 156 نئے کیسسز رپورٹ
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گئے جبکہ 156کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصدر رہی ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکے98 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔