پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں
( عرفان جمیل ڈوگر)پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں پورا ملک اپنے کپتان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آج نکلے گا مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے ملک کے 36 بڑے شہروں کی فہرست جاری کر دی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام ان 36 مقامات پر جمع ہوں گے راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک میں عوام اکٹھا ہو گی، صوابی میں صوابی چوک،مردان میں مردان پریس کلب،نوشہرہ میں شوبرا چوک اور خیبر میں خیبر چوک باڑہ میں عوام جمع ہو گی، کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشا پور،جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب پر عوام اکٹھا ہو گی، شیخوپورہ میں انصاف سیکرٹیریٹ سنی پیٹرولیم سروس،قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر پر عوام جمع ہونگے، خیر پور پریس کلب،سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب پر عوام جمع ہونگے، کراچی میں گلستان جوہر اور کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے عوام جمع ہونگے، لاہور میں لبرٹی چوک،اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب،دیپالپور انصاف ہاوس سے مدینہ چوک،میں عوام جمع ہو گی چنیوٹ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک،ساہیوال میں جوگی چوک،فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پر عوام اکٹھا ہونگے، خانیوال میلاد مصطفی چوک،سرگودھا خیام چوک،پاکپتن نگینہ چوک ،لیہ پرانا بلوچ اڈا میں عوام اکٹھا ہونگے، ملتان انصاف چوک 9 نمبر چونگی،وہاڑی بلدیہ حال بہاولنگر میں سرائیکی چوک میں عوام جمع ہونگے، مظفرگڑھ میں کچحری چوک،لودھراں میں تحریک انصاف سیکرٹیریٹ،بہاولپور میں سٹی چوک،ڈی جی خان ٹریفک چوک میں عوام جمع ہو گی، راجن پور میں تحریک انصاف سیکرٹیریٹ،رحیم یار خان میں دعا چوک میں عوام اکٹھا ہو گی، ان مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی جن پر عمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا میڈیا و سماجی میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ان ملک گیر اجتماعات کی مکمل کوریج کیلئے مدعو کیا جائے گا چیئرمین عمران خان سہ پہر 4 بجے گوجرانوالہ بار سے خصوصی خطاب کے بعد جناح اسٹیڈیم پہنچیں گے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں عمران خان عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کریں گے