شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہو گئے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہو گئے۔شیخ رشید نے ٹویٹ پیغام میں کہا پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے۔ یہ انقلابی نہیں، سیلابی ہیں۔ دوحہ میٹنگ کے بعد خارجہ پالیسی میں بڑا یوٹرن آگیا، اب امداد نہیں، حکم نامے آرہے ہیں۔