آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اندرون سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اندرون سندھ دوردراز علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا ۔انہوں نے دادو اور ملحقہ علاقوں کے متاثرین کیلئے 5 ہزار خیمے بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ ضلع دادو کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف و میڈیکل کیمپوں میں متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزارا۔آرمی چیف نے متاثرین سیلاب کی ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد فارمیشن کو دادو اور ملحقہ علاقوں کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ہزار خیمے بھجوانے کی ہدایت کی۔