شجاع آباد: بوسیدہ دیوار گرنے سے بچی جاں بحق، چار بچے زخمی

شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجانی میں گلی کی بوسیدہ دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے 5 بچے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کھانے کے لیے چیز لینے دکان پر جا رہے تھے کہ گلی کی بوسیدہ دیوار ان پر آگری ۔ افسوس ناک واقعے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 4 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔